قائم علی شاہ نے آصف زرداری کو فون کر کے وزیر اعظم کی ملا قات سے آگاہ کردیا

قائم علی شاہ نے آصف زرداری کو فون کر کے وزیر اعظم کی ملا قات سے آگاہ کردیا
قائم علی شاہ نے آصف زرداری کو فون کر کے وزیر اعظم کی ملا قات سے آگاہ کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم سے ملاقات اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے آگاہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قائم علی شاہ نے کراچی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس سے متعلق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے سندھ حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی سمری پر وزیر اعلیٰ سندھ آج رات یا کل دستخط کریں گے ۔

مزید : کراچی