پنجاب میں شدید دھند ، موٹر وے پر بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں،تین افراد زخمی

پنجاب میں شدید دھند ، موٹر وے پر بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں،تین افراد زخمی
پنجاب میں شدید دھند ، موٹر وے پر بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں،تین افراد زخمی

  

لاہور/شیخوپورہ (آئی این پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اندھا دھند چھاگئی ، موٹر وے پر فیکٹری ایریا کے قریب بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ تین افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر دو پروازیں نہ اتر سکیں ، سیالکوٹ بھجوا دیا گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائی دھند نے تمام مناظر دھندلا دئیے ، شیخوپورہ میں موٹروے پر دھند کے باعث حدنظر محدود ہوئی تو فیکٹری ایریا کے قریب بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر بھی دھند کا راج ہے اور دو پروازیں نہ اتر سکیں۔کویت سے آنے والی پی کے 206 اور کوالالمپور سے آنے والی پی کے 899 کو سیالکوٹ بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں لاہور لائی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

مزید : لاہور