پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل
پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ صفر ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ ،اوکاڑہ ،مریدکے سمیت کئی شہر وں میں دھند کا راج ہے، دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204کودھند کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیاہے تاہم شدید دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل معطل ہو گیاہے ۔شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے تاہم نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رات 12بجے کے بعد سے دھند میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس سے متعلق سول ایوایشن حکام کو مطلع کر دیا گیاہے ۔شہر میں کئی علاقوں میں دھند کی شدت کے باعث ٹریفک بھی بری طرح متاثرہو ئی ہے جس کے باعث لوگوں کو کافی مشکلا ت کا سامناہے ۔

مزید : ماحولیات