پولیس نے پیپلز پارٹی کے چار مغوی پولنگ ایجنٹس بازیاب کرا لیے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شر قائد میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے پیپلز پارٹی کے چار مغوی پولنگ ایجنٹس کو بازیاب کرالیا ۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے بتا یا کہ پولیس نے کلا کوٹ کے علاقے میں آپریشن کیا جس پر اغوا کاروں نے فائرنگ شروع کردیا ۔پولیس کی جوابی کارروائی سے اغوا کار فرار ہو گئے ۔پولیس نے پیپلز پارٹی کے چار پولنگ ایجنٹس کو بازیاب کرا لیا ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹس کوبلدیاتی انتخاب میں اغوا کیا گیا تھا ۔