کراچی آپریشن پر تحفظات ہیں لیکن اسے روکنا نہیں چاہیے ,ووٹ دینے والوں کو ڈرایا جا رہا ہے:وسیم اختر

کراچی آپریشن پر تحفظات ہیں لیکن اسے روکنا نہیں چاہیے ,ووٹ دینے والوں کو ڈرایا ...
کراچی آپریشن پر تحفظات ہیں لیکن اسے روکنا نہیں چاہیے ,ووٹ دینے والوں کو ڈرایا جا رہا ہے:وسیم اختر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اخترنے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر تحفظات ضرور ہیں لیکن ہم یہ نہیں کہتے کہ آپریشن کو روک دیا جائے ۔ جن حالات سے ایم کیو ایم دو چار ہے ،اگر ایسے حالات نہ ہوتے تو ایم کیو ایم کو اور بھی زیادہ ووٹ ملتے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر کے بعض علاقوں میں ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والوں کو ڈرایا اور دھمکا یا جا رہا  ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے چاہیے تاکہ وہ کام کرسکیں ۔انہوں نے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت میں کچھ خرابیاں ہوتی ہیں ،اپنی جماعت کی خرابیوں کو سامنے لا کر انہیں ختم کرنا ہر سیاستدان کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اصغر خان کیس کو بھی آگے بڑھانا چاہیے اور اس کیس کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئیں۔ 

مزید : کراچی