ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی 600 کلو خراب گوشت برآمد

ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی 600 کلو خراب گوشت برآمد
ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی 600 کلو خراب گوشت برآمد

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 600 کلوگرام مضر صحت چکن، 75لٹر کوکنگ آئل کو تلف ، 5یونٹ سیل، 12 کو جرمانے اور 32 کو وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی اچانک چھاپہ مارا۔ چیکنگ کے دوران 600 کلوگرام مضر صھت چکن برآمد کرکے دکان کو سیل کردیا جبکہ مرغی کے دیگر جسمانی باقیات ابال کر مختلف اشیائے خوردونوش کے لئے استعمال کرنے والے پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کردیا۔ فوڈ کلر کی بجائے نیل اور لیکو استعمال کرنے پر جنید سویٹس پروڈکشن یونٹ، حیدر ریسٹورنٹ کو فریزر میں گندگی اور ناقص انتظامات پر سیل کردیا۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے راوی روڈ پر نصیر دارالماہی کو مچھلی کی سٹور کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کردیا۔ بند روڈ پر حیدر ریسٹورنٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ، شہنشاہ ملک شاپ کو 3 ہزار، نیونائس بیکرز اینڈ سویٹس کو 25سو، خیبر ہوٹل کو 5ہزار، کیسپین سی ٹھوکر نیاز بیگ کو ناقص صفائی پر 17ہزار، چوک اشک آباد میں بوٹا بیکری کو غذائی اشیا گندے ڈبوں میں پیک کرنے پر 5ہزار، سکیندر ہوٹل ہربنس پورہ کو کھانے کی تیاری کے ناقص انتظامات اور اسی دوران سگریٹ نوشی پر 25سو روپے، نیوگارڈن ٹاﺅن میں قدر شاہ جی برگر کو 3ہزار،باٹاپور گیٹ نمبر 2 پر گلزار مدینہ نان شاپ کو 65 سو روپے جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں بھولی جوس کارنر کو گلے سڑے انار استعمال کرنے اور پھلوں پر مکھیوں کے بھنبھنانے پر 5ہزار روپے جرمانہ اور گلے سڑے کو تلف کردیا۔

مزید :

لاہور -