اے پی پی پنشنرز کے واجبات ادا کئے جائیں

اے پی پی پنشنرز کے واجبات ادا کئے جائیں

  

مکرمی! پنشنرز اے پی پی اپنے ادارہ سے حق تلفی ہونے پر عرض گزارہیں کہ پنشنرز ایڈہاک ریلیف بقایاجات بلاوجہ 2006 جولائی سے روکی گئی سالانہ ترقی،اوورٹائم نائٹ الاؤنسس،میڈیکل بل کی ادائیگی نہ کر کے زیادتی کی گئی۔جس کے لئے ہم پنشنرز نے وفاقی محتسب کی عدالت کا سہارا لیا۔تقریباً دو سال بعد کیس کا آخرکار پنشزز کے حق میں فیصلہ ہوا۔حالانکہ کروڑوں روپے کے فنڈز کی حکومت کی طرف سے ادائیگی ہو چکی ہے۔آڈٹ کرایا جائے اور جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف کارروائی کرنے سے انتظامیہ کیوں خاموش ہے۔اے پی پی میں بغیر اشتہار آئے روز بھرتیوں کی وجہ سے ہمارے بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہو رہی،ہم نے اپنے بچوں کے لئے اے پی پی ملازمت کی درخواست کی توہمیں ٹرخا دیا گیا۔آخر کیوں وفاقی محتسب کے احکامات کو ادارہ نہیں مانتا ادارہ میں بدعنوان کرپٹ اور فنڈ خُرد بُرد کرنے والوں کا احتساب کون کریگا۔ہم پنشنرز کو کون انصاف دلائے گا؟اے پی پی میں کرپٹ مافیا کے خلاف انکوائری کروا کر ہم پنشنرز کو واجبات کی ادائیگی کی جائے ۔ نمائندہ:پنشنرز چوہدری محمد حنیف ریٹائرڈ سینئر کمپیوٹر آپیرٹر اے پی پی لاہور)

مزید :

اداریہ -