پاکستان برطانیہ تعلقات

پاکستان برطانیہ تعلقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی! پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کی ناپائیداری کے پیش نظر پاکستان اب دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید تقویت دینے میں مصروف ہے۔ اس کے دیرینہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور ترکی وغیرہ تو پاکستان کے حامی ہیں ہی، لیکن اب بین الاقوامی منظر نامے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ نئے نئے بلاک معرضِ وجود میں آ رہے ہیں۔ روس، چین اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ ماسکو میں منعقد ہونے والا ہے۔ اس تناظر میں اب برطانیہ نے بھی اپنے آپ کو پاکستان کا حامی قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سمجھتا ہے اور ان کے حل میں پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو روایتی خارجہ پالیسی میں تبدیلیاں لانا ہونگی اور صرف پاکستانی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے تعلقات دیگر ممالک سے استوار کرنے ہوں گے۔ (محمد انور۔ لاہور)

مزید :

اداریہ -