فصلوں کا ادل بدل زمین کی ذرخیزی پر مثبت اثرات مرتب کرتاہے، زرعی ماہرین

فصلوں کا ادل بدل زمین کی ذرخیزی پر مثبت اثرات مرتب کرتاہے، زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )بارانی علاقوں میں فصلوں کے ہیرپھیر سے موسم ربیع کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کا مؤثر انسداد کیا جاسکتاہے جبکہ فصلوں کا ادل بدل زمین کی ذرخیزی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایاکہ فصلوں کی ترتیب میں اگر پھلی دار فصلوں کو بھی شامل کیاجائے تو جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ زمین کی ذرخیزی بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ موسم ربیع میں گندم ،سرسوں، توریا، رایا ، چنا ، مسور جیسی اہم ترین فصلیں بارانی علاقوں میں نمایاں اہمیت رکھتی ہیں ۔
جن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ان میں موجود جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کا مسئلہ شدت اختیار کرجائے اور ان کی تلفی کیلئے غیر کیمیائی طریقے کامیاب نہ ہوسکیں تو ان جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیمیائی طریقے سے جڑی بوٹی کش ادویات کے استعمال سے کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -