کانچی اور لوگاری منفرد نوعیت کا پہلا شاندار سٹور ہے بین الاقوامی برانڈز کی متفرق نوعیت اور وسیع کولیکشن پیش کر رہا ہے
لاہور ( پ ر)Caanchi & Lugari ایک ملٹی برانڈ سٹور ، پاکستان میں فیشن اور اسٹائل رجحانات رکھنے والوں کے لیے منفرد نوعیت کا پہلا شاندار سٹور ہے، Caanchi & Lugari سال 2007 میں ایم ایم عالم روڈ پر فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے بعد سے حقیقی بین الاقوامی برانڈز کی متفرق نوعیت اور وسیع کولیکشن پیش کرتا آ رہا ہے۔ Caanchi & Lugari پاکستان بھر میں پانچ مختلف نمایاں مقامات پر موجو د ہے جن میں ڈالمن مال اور شہید ملت روڈ کراچی ، سنٹورس مال اسلام آباد ،ایم ایم عالم روڈ اور ایمپوریم مال لاہور شامل ہیں۔ Caanchi & Lugari نے 02 دسمبر 2016 کوایم ایم عالم روڈ لاہور پر واقع فلیگ شپ اسٹور میں ونٹر گالا کا اہتمام کیا جس میں مختلف مشہور سیاسی ، سماجی ، فیشن و فلم انڈسٹری، شوبز سے وابستہ شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس شاندار ایونٹ کی میزبانی کے فرائض معروف فیشن ماڈل Cybil چوہدری نے انجام دیئے۔ جنہوں نے Caanchi & Lugari کے نت نئے اور جدید بین الاقوامی برانڈز اوردوسرے شاندار یورپین انٹرنیشنل برانڈز کی کولیکشن پیش کی۔ اور اس میں پرکشش مردوں اورعورتوں کیلئے ایپرل، جوتے ، بیگ اوربین الاقوامی برانڈز کے مختلف دیگر نادر لوازمات پیش کئے۔