سٹیٹ بنک نے بنکوں کی اسلامک برانچز کو رکنیت کی اجازت دیدی
کراچی (اکنامک رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے روایتی بنکوں کی اسلامک بنکنگ برانچز کو آر ٹی جی ایس کی براہ راست رکنیت کی اجازت دے دی ہے اس سسٹم کا مقصد فنڈز کی الیکٹرانک ٹرانسفر کو فروغ دینا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسلامک بنکنگ برانچز الگ رئیل ٹائم انٹربنک میکانزم ( پرزم ) قائم کر سکتے ہیں تاہم ایسا کرنے کے لئے سٹیٹ بنک کی شرائط پر اترنا لازمی ہے ۔