عمران صمد نے بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیرکے ایم ڈی کا چارج سنبھال لیا

عمران صمد نے بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیرکے ایم ڈی کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(پ ر) معروف بینکار عمران صمد نے 29 نومبر 2016ء سے بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے بحیثیت چیف ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائریکٹر چارج سنبھال لیا ہے ۔وہ گزشتہ تین دہائیوں سے شعبۂ بینکاری سے وابستہ ہیں ۔ماسٹر آف بزنس اینڈمنسٹریشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاکستان ضنعتی وقرضہ و ترقیاتی سرمایہ کاری کارپوریشن پی آئی سی آئی کے ساتھ بحیثیت معاشی کنسلٹنٹ کام شروع کر دیا جس میں صنعتی شعبہ اور معاشی شعبے شامل تھے ۔عمران صمد بینکاری اور مالیاتی شعبے میں تجربہ کاری بینکاری کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔وہ کارپوریٹ فنانس، ریٹیل بینکنگ،کنزیویومر فنانس،اسلامک بینکنگ،ایگریکلچرل فنانس،چھوٹے اور درمیانے قرضوں کی فراہمی میں مہارت رکھتے ہیں ۔انہوں نے حالیہ برسوں میں بینکاری میں بزنس کی ترقی اور تنظیمی اسٹرکچر میں بے پناہ مہارت حاصل کی اور ایک موثر ٹیم لیڈر کے طور پر اُبھرے ہیں۔انہوں نے بینکاری اورمالیاتی شعبے میں ترقی جدت اورجدید رجحان کے حوالے سے مختلف مضامین بھی لکھے ہیں اور کئی یونیورسٹیوں کے تدریسی بورڈ وں کے رکن بھی ہیں ۔

جن میں معروف درسگاہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی بھی شامل ہے ۔انہوں نے این آئی بی بینک میں سینئر ایگزیکٹیو کی خدمات انجام دیں ،بینک آف خیبر میں انہوں نے گروپ ہیڈ، کریڈٹ مننیجمنٹ گروپ اور بزنس مینجمنٹ گروپ کے سربراہ کے حیثیت سے اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر کام کیا ۔تجارتی اور کاروباری حلقوں کو یقین ہے کہ عمران صمد کے بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر ہونے پر آزاد جموں اینڈ کشمیر بینک ملک کے دوسرے بینکوں کی طرح بینکاری شعبے میں اہم مقام حاصل کرے گا ۔

مزید :

کامرس -