یونائیٹڈ فار ہیلتھیر کڈزکے زیر انتظام بچوں کے لیے ' روڈ ٹو ہیلتھ' کا اہتمام

یونائیٹڈ فار ہیلتھیر کڈزکے زیر انتظام بچوں کے لیے ' روڈ ٹو ہیلتھ' کا اہتمام

  

لاہور( پ ر) یونائیٹڈ فار ہیلتھیر کڈز U4HK تحریک نے لاہور میں بچوں کے لیے 'روڈ ٹو ہیلتھ' کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب کا بنیادی مقصد والدین میں بچوں سے متعلق ان کی کھانے کی عادات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے ان میں موجودکھانا کھانے کے رحجان کا اندازہ لگانا تھا۔ سرگرمیوں کے اہتمام پر بچوں کو پوائنٹس بھی دیے گئے۔ اس موقع پر غذائی ماہرین بھی موجود تھے جو والدین کو ان کے بچوں کے لیے غذائیت سے بھر پور کھانے کے بارے میں راہنمائی فراہم کر رہے تھے۔اس تقریب پر بات کرتے ہوئے ہیڈ آف کمیونیکیشن اور مارکیٹنگ سروسز محترمہ ثمرہ مقبول نے کہا کہ " ہمیں خوشی ہے کہ U4HK تحریک معاشرہ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور والدین ہونے کے ناطے ہم اپنے بچوں کی صحت اور ان کے کھانے کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں۔ U4HK لوگوں میں شعور اجاگر کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کیسی صحت مند غذا کا انتخاب کرنا ہے تاکہ آنے والے مستقبل میں وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں" ۔ جناب شاہد حسین، سی ای او سروس شوز نے اس موقع پر کہا کہ " آج کل کے بچوں کو صحت سے متعلق بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ غذائیت کے بغیر کھا نا ہے اور بدقسمتی سے والدین اس سے بالکل بے خبر ہیں۔ ہمارا U4HK سے الحاق اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم معاشرہ کی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں" ۔ اس تقریب میں بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

مزید :

کامرس -