امریکی قونصل جنرل ‘ وزیرلائیو سٹاک کاماڈل بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح
اوکاڑہ( پ ر)امریکی قونصل جنرل ،یوری فیژکیو اور وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ،آصف سعیدمنیس نے پاکستان کے پہلے کمرشل سائز بائیوگیس پلانٹ کا لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑہ میں افتتاح کیا۔اس تقریب میں علاقہ معززین کے ساتھ ڈسٹرک کوآرڈینیشن آفیسر سقراط امان صاحب اورڈسٹرک پولیس آفیسرفیصل رانا، چےئر مین نیسلے پاکستان لمیٹیڈسید یاور علی، سینئیر ڈیولپمنٹ ایڈوائزر یو ایس ایڈجناب سجاد مغل ،سی ای او ڈی آر ڈی ایف جناب احمد سجاد، چیف آف پارٹی ڈیری پروجیکٹ جیک موزر اور ڈیری انڈسٹری کے نمائندگان نے آر ڈی ایف شرکت کی۔یہ بائیو گیس پلانٹ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈاور نیسلے پاکستان لمیٹیڈ نے ڈیری اینڈ رورل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن(ڈی آر ڈی ایف )کے ساتھ مل کر پنجاب لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تعمیر کروایا ہے۔اس پلانٹ سے زرعی پیداوار کے لیے بجلی،گھریلو گیس اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے امریکی قونصل جنرل یوری فیژکیونے کہا کہ متباد ل توانائی کو فروغ دینے کے لیے ایک موثر اور سازگار ماحول درکارہے۔ آج کی تقریب نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں متبادل توانائی کے وسائل کی اہمیت کواجاگر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹ بنانا مقامی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک موثر طریقہ ہے۔وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جس کے باعث زرعی اور صنعتی شعبہ جات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔بائیو گیس کے وسیع ممکنہ وسائل صوبہ پنجاب کے ایک کٹرور بیس لاکھ لوگوں کو متبادل توانائی فراہم کرنے کے لیے ذریعہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یو ایس ایڈاور ڈی آر ڈی ایف کی مدد سے یہ یونٹ سرمایہ کاروں اور دیہی لوگوں کے لیے ایک نمونہ ثابت ہوگی اور کھانا پکانے اور ایندھن کے لیے لکڑی اور گوبر پر انحصار کم کرے گا۔اس موقع پر ڈی آر ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو احمد سجادنے کہا کہ ڈیری پراجیکٹ کے تحت ڈی آر ڈی ایف ڈیری فارمنگ کے فروغ اور جانوروں کی بہتر نسل کے ذریعے ڈ یری سیکٹر کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ ہم اپنے بائیو گیس پلانٹ کے ذریعے دیہی علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے دو کٹروردس لاکھ ڈالرلاگت کے پانچ سالہ ڈیری پراجیکٹ نے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ کر کے پچاس ہزار سے زائدچھوٹے مویشی پال کسانوں کی زندگیاں بہتر کی ہیں اور ان کی آمدنی 10فیصد تک اضافہ کیا ہے۔