سیمنٹ کی مقامی کھپت میں12 فیصد اضافہ ہوگیا

سیمنٹ کی مقامی کھپت میں12 فیصد اضافہ ہوگیا

  

لاہور( این این آئی)ترقیاتی کاموں میں اضافے کے باعث پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 12 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 37 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جبکہ برآمدات تقریباً 1 فیصد کمی سے صرف 25 لاکھ ٹن رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سیمنٹ کی افغانستان کی مارکیٹوں تک رسائی کے باعث پاکستانی سیمنٹ کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔ حکومت سیمنٹ سیکٹر پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے تاکہ سیمنٹ قیمتوں میں کمی اور برآمدات مں اضافہ ممکن ہو۔

مزید :

کامرس -