زبردست تیزی‘ انڈیکس میں459پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

زبردست تیزی‘ انڈیکس میں459پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 44ہزار199کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انتہائی مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 459پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 44ہزار 199پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج18کروڑ95لاکھ 79ہزار 320شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15ارب 97کروڑ19لاکھ 5ہزار874روپے تھی۔کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 407کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 214کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،179کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی۔

مزید :

کامرس -