سیکیورٹی خدشات ، عدالتوں میں قیدیوں کی حاضری ویڈیولنک کے ذریعے لگانے کا فیصلہ

سیکیورٹی خدشات ، عدالتوں میں قیدیوں کی حاضری ویڈیولنک کے ذریعے لگانے کا ...

  

 لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،اس ضمن میں سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ، تفصیلات کے طابق سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے سیشن جج لاہورکی جانب سے فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کے تمام جوڈیشل افسران کو بھجوائے گئے مراسلہ جاری کردیا ہے ، سیشن جج کی طرف سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے لئے قیدیوں کی حاضری لگانے سے عدالتوں میں سیکیورٹی سمیت دیگر خدشات کم ہو جائیں گے،لہذا تمام جوڈیشل افسران اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، ویڈیو لنک کے ذریعے قیدیوں کی حاضری کے اقدام کو مدثر چودھری ،مرزا حسیب اسامہ، مجتبی چودھری ،ارشاد گجر ایڈووکیٹس نے سراہا ہے ،وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ سیشن جج کا اچھا اقدام ہے ،اس سے کافی حد تک سیکیورٹی خدشات پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -