حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کاباقاعدہ آغاز
لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف بزرگ شخصیت حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کاباقاعدہ آغاز آج بعدازعصر رسم چادر پوشی سے ہوگا،محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم قادری،سیکرٹری اوقاف نوازش علی، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت زائرین شریک ہوں گے۔دو روزہ تقریبات میں روحانی اجتماع اور محفل سماع ہو گی جبکہ الحمرا ہال میں پہلی دفعہ تقریبات کے دوران ‘‘حضرت میاں میر کانفرنس’’ ہوگی، مینجر اوقاف ممتاز احمد خان نے بتایاکہ عرس تقریبات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، چھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے لنگر سمیت عرس تقریبات کے انتظامات کئے جائیں گے۔