ایل ڈی اے کی گجر پورہ میں کارروائی ، کروڑوں روپے پالیت کے 16سرکاری پلاٹ واگزار

ایل ڈی اے کی گجر پورہ میں کارروائی ، کروڑوں روپے پالیت کے 16سرکاری پلاٹ واگزار

  

 ٍ لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے گجر پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے 16 سرکاری پلاٹ وا گزار کرا لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے اسٹیٹ انسپکٹر ملک ذوالفقار نمبردار کی سربراہی میں گجر پورہ میں اپریشن کلین اپ کیا گیا۔ ایل ڈی اے کی اسسٹنٹ مینجمنٹ برانچ ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے 16 پلاٹس وا گزار کرا لیے۔اپریشن ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو عثمان غنی کی ہدایت پر کیا گیا۔ اسسٹنٹ مینجمنٹ برانچ ٹو نے گجرپورہ سکیم کے بلاک اے تھری میں اپریشن کیا، بی تھری، اے ون، اے ٹو، اے بی ون اور بی ٹو میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے نے بھاری نفری کے ہمراہ صبح 5 بجے اپریشن شروع کیا تھا۔ دوران کارروائی پلاٹوں پر تعمیر فیکٹریوں، چار دیواریوں اور زیر تعمیر گھروں کو مسمار کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -