عمران خان بہت جلد سیاسی یتیم ہونے والے ہیں ، پرویز ملک

عمران خان بہت جلد سیاسی یتیم ہونے والے ہیں ، پرویز ملک

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے، عمران خان بہت جلد سیاسی یتیم ہونے والے ہیں ، خیال ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ رواں ماہ ہی آجائے گا،اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،دھرنا سیاستدان جلد اپنے بلوں میں گھس جائیں گے ۔اخباری تراشوں سے عدالتوں کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ عدلیہ کو دلائل چاہیں جو کہ پی ٹی آئی کے پاس موجود نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے مزید کہا کہوزیر اعظم میاں نواز شریف پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامت سے کلیئر ہو جائیں گے،لیکن پی ٹی آئی کے چیئر مین کو بھی فیصلہ دل و جان سے تسلیم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نیہ راہیں نکلیں گی۔جو کہ پاکستان کو ترقی کی جان لے کر جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -