حکمران جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،زبیر کاردار

حکمران جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کا ر دار نے کہا ہے کہ قوم کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ ان کے ٹیکس کے پیسوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور بیرون ملک حکمرانوں کی اولاد و ں نے عوام کے ان پیسو ں سے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں جن کے بارے میں اب قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے اور حکمران اپنے اس جھوٹ کو چھپانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اگر حکمرانوں کے جھوٹ کا یہی حال رہا تو پھر جلد ہی سپریم کورٹ سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا اور جیت عوام کی ہوگی ۔