عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ثاقب ممتاز

عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ثاقب ممتاز

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدر ثاقب ممتاز نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ، شیخ رشید سے ملاقا ت کے بعد عمران خان عجیب بیانات دیتے ہیں ،شیخ رشید اور عمران خان ہمیشہ آمروں کی ساتھی رہے ہیں ان دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہے اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بنے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو،یہ تینوں تو آمریت پر یقین رکھتے ہیں ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید کے پاس ٹانگے کی سواریاں نہیں ہیں اور اب عمران خان کی حیثیت بھی شیخ رشید جیسی ہوتی جارہی ہے اور وز یزاعظم میاں نو از شر یف اور میاں شہباز شر یف عوامی لیڈر ہیں اور ان کو دوبا رہ حکو مت بنانے سے کو ئی نہں روک سکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -