عوامی رکشہ یونین کی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد تیز ،احتجاج کی تیاریاں

عوامی رکشہ یونین کی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد تیز ،احتجاج کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدو جہد تیز کردی اوراس سلسلہ میں مال روڈ پر بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔اس حوالے سے عوامی رکشہ یونین نے لٹن روڈ پر انجمن تاجران رکشہ یونین سے ملاقات کی۔انجمن تاجران رکشہ یونین لٹن روڈ کے چیئرمین رانا لیاقت علی نے عوامی رکشہ یونین کو مکمل ساتھ دینے اور مشترکہ جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ رانا لیاقت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دس ہزار رکشوں کی ریلی نکالیں گے تو ہم بھی مال روڈ پر تین ہزار سے زائد رکشے لے کر آپ کے ساتھ ہوں گے۔مجید غوری نے اپنے خطاب میں انجمن تاجران رکشہ یونین لٹن روڈ کا مشترکہ جدوجہد کرنے اور مکمل ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ عوامی رکشہ یونین رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق اور مسائل کے حل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گی۔ مجید غوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کا رویہ مہذب ,ریلوے سٹیشن ،بس اڈوں ، ہسپتالوں سے پرچی مافیہ کا خاتمہ اور ہمیں سٹینڈ فراہم کئے جائیں اور شہر لاہور میں ماڈل کرار دی جانے والی سڑکوں پر رکشہ کو چلنے کی اجازت دی جائے کیونکہ سی این جی رکشہ نا صرف ماحول دوست ہے بلکہ اچھی کوالٹی کا سلنسرلگاہونے کی وجہ سے اس کا شور بھی نہیں ہے۔لہذا حکومت غریب مار پالیسوں پر نظر سانی کرے اور اپنے نااہل مشیروں سے پیچھا چھڑائے ورنہ شہر کے ہر چوک اور چوراہے پراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔