بیوپاری حضرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈاکٹر احتشام

بیوپاری حضرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈاکٹر احتشام

  

لاہور( کامرس رپورٹر)ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر احتشام الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق بیوپاری حضرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو تکیہ،کمبل ،رضائی کے ساتھ چار پائی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔یہ فیصلہ انتظامیہ نے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا۔کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے دسمبرمیں سردی میں اضافہ ہوگا۔جس کومد نظر رکھتے ہوئے ایل ڈی سی ایم ایم سی نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی اور شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں بیوپاریوں کو بستر اور چارپائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔اس اقدام کو بیوپاریوں نے خوب سراہا۔اجمل نامی بیوپاری کا کہنا ہے کہ لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ کا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔دوسرے شہروں سے آئے ہوئے بیوپاری حضرات نے کہا کہ کمپنی نے ہماری بہت بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔اب ہم صرف اپنے مویشیوں کو ساتھ میں لاتے ہیں اور یہاں آکر بستر سمیت چارپائی لے کر رات سکون سے سو جاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -