پنجاب کے رہنے والے تمام شہریوں کی انشورنس کروائی جائے،سعدیہ سہیل

پنجاب کے رہنے والے تمام شہریوں کی انشورنس کروائی جائے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پنجاب میں رہنے والے تمام شہریوں کی انشورنس کروانے کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے رہنے والے تمام شہریوں کی انشورنس کروائی جائے اور صوبے میں ہونے والے ٹریفک حادثات اور آگ لگنے سے یا کسی اور وجہ سے ہلاک ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ دیا جائے تاکہ لواحقین کی مالی معاونت ہو سکے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے تاہم حادثات کا سبب بننے والوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں تاکہ حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔