ٹاؤن شپ میں جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سرفراز خان

ٹاؤن شپ میں جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر)مر کزی میلاد کمیٹی کے میڈیا سیکرٹری محمد سرفراز خان نے کہا ہے کہ ٹاؤن شپ میں جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ گلیوں اور بازاروں نو نہایت خو بصورت اور رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گامساجد اور گھروں میں سبز پرچم لہرائے جائیں گے۔ گلی محلوں اور مساجد میں سیرت مصطفےٰﷺ پر محافل میلاد النبی ﷺ منعقد کی جائیں گی، محمد سرفراز خان نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو صاحب لولاک احمد مجتبیٰ ﷺ محمد مصطفےٰﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی لاہور کا سب سے بڑا میلاد النبی کا جلوس ۲۱ ربیع الاول کو صبح المدینہ مسجد سے نکلے گا، جس میں ہزاروں افراد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، اور ٹرالیوں میں شتکے کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -