دنیا و آخرت کی کامیابی رسو ل اللہ کی اطاعت کرنے میں ہے، میاں محمد عفان

دنیا و آخرت کی کامیابی رسو ل اللہ کی اطاعت کرنے میں ہے، میاں محمد عفان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی )آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے میاں محمد عفان جامعہ فتحیہ کے ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان نے جامعہ فتحیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے میں ہے آقا دو جہاں ﷺ کی سیرت ہمارے لیے نمونہ ہے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ سے محبت و اخوت کا درس ملتاہے جس پر عمل کرکے ہمارے معاشرتی معاملات بھی درست ہو سکتے ہیں اور دنیا میں بے سکونی آپ ﷺ کی سیرت سے دوری کی وجہ ہے ۔اور ہم سب کو آپ ﷺ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سیرت کے موضوع پر انشا ء اللہ 11ربیع الاول کو جامعہ فتحیہ میں ظہر کی نماز کے بعد ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں نامور قرا ء کرام ،نعت خواں حضرات اوربیان مفکر اسلام حضرت مولانا زاہد الراشدی کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -