ایپکا ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا ، ٹریفک نظام درہم برہم

ایپکا ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا ، ٹریفک نظام درہم برہم

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ایپکا ملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا، سڑک بلاک کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کیخلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ایپکا ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے مرکزی گیٹ کو بند کر دیا اور سڑک پر دھرنا دے کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ، ایڈہاک اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، تمام ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اور ٹیکنیکل سٹاف کی فوری طور پر اپ گریڈیشن کی جائے۔مظاہرین نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر مشتمل سمری فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے تاکہ اسے منظور کیا جا سکے۔ایپکا ملازمین نے اعلان کیا کہ اگر اْن کے تمام مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ دوبارہ سول سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹری آفس کا گھیراؤ کریں گے اور سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -