اینٹی نارکوٹکس فورس ، تنظیم الفجر اور ہائی سکول بھائی گیٹ کے زیراہتمام آگاہی واک

اینٹی نارکوٹکس فورس ، تنظیم الفجر اور ہائی سکول بھائی گیٹ کے زیراہتمام ...

  

لاہور ( پ ر) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب، تنظیم الفجر پاکستان اور گورنمنٹ ہائی سکول بھائی گیٹ کے زیراہتمام منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے واک کا اہتمام۔ واک کی قیادت نعیم اختر مغل پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، محمد یحییٰ چودھری نائب صدر تنظیم الفجر پاکستان، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرسول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان، محمد علی فنانس سیکرٹری اور سکول اساتذہ نے کی۔ واک میں بڑی تعداد میں سکول کے طلباء کے علاوہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ممبران نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر پرنسپل نعیم اختر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھ کر تعلیم کے میدان میں انقلاب برپاکیا جا سکتا ہے۔ استاد طالب علموں کے رول ماڈل ہوتے ہیں اس لیے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو سگریٹ نوشی سے دور رکھنے کیلئے خصوصی لیکچر دیا کریں۔ محمد یحییٰ چودھری نے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو معاشرے پر ہونے والے مضراثرات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں اینٹی ناکوٹکس فورس کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں مختلف اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اسی صورت میں ہم اس لعنت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ ہم اے این ایف کے ساتھ مل کر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے کام کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -