منہاج ویفیئر فاؤڈیشن کے زیر اہتمام 25شادیوں کی اجتماعی تقریب 14دسمبر کو ہو گی

منہاج ویفیئر فاؤڈیشن کے زیر اہتمام 25شادیوں کی اجتماعی تقریب 14دسمبر کو ہو گی

  

 لاہور(خبر نگار خصوصی)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب14دسمبر (بدھ) کومرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں ہو گی ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی شرکت کریں گے ۔مختلف سیاسی،مذہبی ،سماجی،شوبز،صحافتی،کھیلوں ،تعلیم و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے رہنما مہمانان خصوصی ہوں گے،انتظامات شروع کر دئیے گئے ۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم سید امجد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 دسمبر کو ہونیوالی شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جائیں ۔شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 23 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے ہوں گے ۔منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز ،مسلم جوڑوں کے نکاح پڑھائیں گے جبکہ غیر مسلم جوڑوں کے نکاح کیلئے مسیحی رہنماؤں کی خدمات لی جائیں گی ،اجلاس میں شاہد لطیف ،خرم شہزاد،ایوب انصاری،سعید اخترو دیگر موجود تھے ۔سید امجد علی شاہ نے کہا کہ ہر نوبیاہتا جوڑے کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گھریلو استعمال کا مکمل سامان اور دیگر بہت سے تحائف بھی دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویثرن فلاحی اسلامی ریاست کا قیام ہے ۔زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آنااس شعور کو عام کرنا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کی تمام کوششیں بے لوچ ہونی چاہئیں۔انساینت کی فلاح و بہود عبادت کا اصل جوہر ہے ۔تحریک منہاج القرآن نے بے سہارا اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر تعلیمی و فلاحی منصبوں کو دوسروں کیلئے مثال بنا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -