کتاب ’’1947ء کا مسلم قتل عام‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی

کتاب ’’1947ء کا مسلم قتل عام‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی )نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ساڑھے دس بجے صبح تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر سعید احمد ملک کی کتاب’’1947ء کا مسلم قتل عام‘‘کی تقریب رونمائی منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -