میاں صاحب اب بھی حقائق کو تسلیم کر لیں،جھوٹ چھپتا نہیں، عبدالعلیم

میاں صاحب اب بھی حقائق کو تسلیم کر لیں،جھوٹ چھپتا نہیں، عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جھوٹ آخر کار جھو ٹ ہی ہوتا ہے بہتر ہو گا کہ میاں صاحب اب بھی حقائق کو تسلیم کر لیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر 3سوالوں کے جواب نہ دیے گئے تو 300سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بیدارہو چکے ہیں عمران خان کی محنت رنگ لائی ہے اور پاناما لیکس کا معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے جا رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف حکومت اپنے اوپر الزامات عائد ہونے کے بعد حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے اگر انہوں نے اب بھی فیصلہ نہ کیا تو ان کی رہی سہی سیاسی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا اس کیس کے حقائق بے نقاب کر چکا ہے اور اب کسی بہانے سے حکمرانوں کو مزید مہلت نہیں مل سکتی عبدالعلیم خان نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنے محکموں کا سرکاری کام چھوڑ کر باد شاہ سلامت کا دفاع کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا اور اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہو گی ۔تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں 26نومبر کو قراداد پیش کی تھی کہ مشیرخارجہ کو بھارت جانے سے روکا جائے بہتر ہوتا سرتاج عزیز بھارت جانے کی ضد نہ کرتے جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر سبکی کے علاوہ کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ منتخب ایوانوں میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کو زیر بحث لائے جانے کی بجائے ردی کی ٹوکری کی نظر کرنا غیر جمہوری اقدام ہے جس پر وہ تحریک استحقاق پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو شرمندگی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا خاص طور پر بھارت کے مقابلے میں دوستی کی یکطرفہ پینگھیں بڑھانے کی کوششیں مضحکہ خیز ہیں جن سے ہر پاکستان شہری کو دلی دکھ اور رنج پہنچا ہے ۔