پی پی 154 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر فیصل میر بلاول ہاؤس پہنچ گئے

پی پی 154 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر فیصل میر بلاول ہاؤس پہنچ گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 154 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر فیصل میر اپنے حلقہ انتخاب گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے ملحقہ علاقوں سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کا سب سے بڑا جلوس لیکر بلاول ہاؤس لیکر آئے اس موقع پر جیالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اور پارٹی ترانوں پر جھومتے ہوئے بلاول ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر ضرار یوسف ‘ عرفان جٹ ‘ شہزاد شفیع ‘عاقب سرور اور علی اصغر اعوان بھی موجود تھے جنہوں نے بلاول ہاؤس میں ورکر کنونشن کے دوران جیالوں کا ماحول گرمائے رکھا اور وقفے وقفے سے پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔فیصل میر کی قیادت میں آنے والے اس جلوس کے جیالوں نے پارٹی پرچم والے خصوصی لباس جھنڈے اور پارٹی قائدین کی تصاویریں اٹھا رکھی تھیں اس لئے یہ جلوس عوام اور میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -