فنڈز ملنے کے باوجود سکول کی اندرونی حالت تبدیل نہ ہوئی

فنڈز ملنے کے باوجود سکول کی اندرونی حالت تبدیل نہ ہوئی

  

لاہور( خبرنگار) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول تاج پورہ کو لاکھوں روپے نان بجٹ سیلری ( این ایس پی) فنڈ کی شکل میں دئیے جبکہ سکول کی انتظامیہ نے سال 2016ء کے دوران بچوں سے ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد ایف ٹی ایف فنڈ کی شکل میں اکٹھے کیے ہیں۔ اس کے باوجود سکول کی اندرونی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نان بجٹ سیلری کے غلط استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے محض خانہ پری کے طور پر چند غریب بچوں کو کتابیں، فیس اور یونیفارم اور اس کے ساتھ سکول کی وائٹ واشنگ کر کے باقی فنڈز کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کے حکام نے اندر کھاتے فائلوں کی نذر کردیا ہے۔ اس بارے ای ڈی او تعلیم لاہور نے نوٹس بھی لیا لیکن اس کو بھی دبا دیا گیا ۔ اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم لاہور طارق رفیق نے کہا ہے کہ این ایس بی فنڈز کا غلط استعمال نہیں ہونے دیا جاتا ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام واضح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -