گپٹل نے ون ڈے کرکٹ میں عبدالرزاق، سائمنڈز اور پال کالنگ ووڈ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

گپٹل نے ون ڈے کرکٹ میں عبدالرزاق، سائمنڈز اور پال کالنگ ووڈ کے زیادہ رنز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ون ڈے کرکٹ میں عبدالرزاق، اینڈریو سائمنڈز اور پال کالنگ ووڈ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی گپٹل زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 74ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ منگل کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں گپٹل بڑی اننگز کھیلنے میں تو ناکام رہے البتہ انہوں نے 45 رنز بنا کر ایک ساتھ عبدالرزاق، سائمنڈز اور کالنگ ووڈ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، گپٹل نے 5114 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کالنگ ووڈ نے 5092ء، سائمنڈز نے 5088ء اور عبدالرزاق نے 5080 رنز بنا رکھے تھے۔