جونیئر ہاکی ٹیم کے ویزوں کے بعد پاسپورٹس بھی بھارتی سفارتخانے میں پھنس گئے

جونیئر ہاکی ٹیم کے ویزوں کے بعد پاسپورٹس بھی بھارتی سفارتخانے میں پھنس گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو پہلے تو بھارتی ویزے نہ ملے اور اب ان کے پاسپورٹس بھی بھارتی سفارتخانے میں پھنس گئے ہیں اور ان کی واپسی کیلئے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا اور ویزوں کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھارتی سفارتخانے کو دئیے گئے۔ بھارت نے ویزے دینے سے تو صاف انکار کر دیا لیکن اب پاسپورٹس واپس کرنے کیلئے بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس کے باعث دیگر ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کی شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق پاسپورٹس کی واپسی کیلئے بھارتی سفارتخانے کیساتھ ای میل کے ذریعے 2 مرتبہ رابطہ کیا گیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -