دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 116رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 116رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

  

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 116رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ اورز میں369رنز بنائے جواب میں نیوز ی لینڈکی ٹیم 47.2اورز میں262رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق مانوکا اوول کینبرا میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 115 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایرو ن فنچ نے 19، سٹیو سمتھ نے 72، ٹریویس ہیڈ نے 57، مچل مارش نے 76 اور میتھیو ویڈ نے 11 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سا?دھی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور گرینڈہوم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -