کین ولیمسن ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے والے 23ویں کیوی پلیئر بن گئے

کین ولیمسن ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے والے 23ویں کیوی پلیئر بن گئے

  

کینبرا (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 23ویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ ولیمسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز ڈینئل ویٹوری کو حاصل ہے جنہوں نے 291 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ولیمسن نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار نیوزی لینڈ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے چھ برس کے دوران کیریئر کے سو میچز مکمل کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -