بھارت کیخلاف ٹی20سیریز کیلئے 15رکنی انگلینڈ ٹیم کا اعلان

بھارت کیخلاف ٹی20سیریز کیلئے 15رکنی انگلینڈ ٹیم کا اعلان

  

لندن ( آن لائن )انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایوئن مورگن کی بنگلہ دیش کے دورے سے دست برداری کے بعد بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔جبکہ اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو بھی ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔بین ڈوکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز وینس سیلکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔انگلینڈ کی ٹیم جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد ہندوستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15جنوری کو پونے میں ہوگا۔انگلینڈ کی روزہ ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئراسٹو، جیک بال، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکسانگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم : ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، ٹیمال ملز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -