جرمن فٹبال لیگ: بائرن میونخ، لیپ زگ اور برلن نے اپنے میچ جیت لئے

جرمن فٹبال لیگ: بائرن میونخ، لیپ زگ اور برلن نے اپنے میچ جیت لئے

  

لاہور( آن لائن ) جرمن فٹبال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پہلے میچ میں بائرن میونخ نے مینز کلب کو شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے تین گول کئے جبکہ ناکام ٹیم ایک بار ہی گیند کو جال کی راہ دکھا سکی۔دوسرے میچ میں لیپ زگ اور شالکے کے درمیان جوڑ پڑا۔ دونوں کلبوں کا ہاف ٹائم پر میچ 1۔1 گول سے برابر رہا۔ کھیل کے 47 ویں منٹ میں کولا سینکا نے گیند کو اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک کر شالکے کو 1۔2 سے ہروا دیا۔ایک اور میچ میں برلن اور وولفز برگ کلب آمنے سامنے آئے۔ برلن کی ٹیم 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیاب رہی۔ لیپ زگ کلب 13 میچوں کے بعد جرمن فٹبال لیگ میں 33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -