لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار

لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یاسر شاہ انجری کے باعث وارم اپ میچ سے باہر ہو گئے ہیں تاہم امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے اور میچ میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔پاکستان ٹیم اپنا دورہ آسٹریلیا کا آغاز کل تین روزہ پریکٹس میچ سے کریگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 15 دسمبر سے ہوگا یہ پہلا ڈ ے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -