اپالو سپورٹس نے کینٹ جمخانہ کو 23 رنز سے ہرادیا ، قاسم اکرم اور محمد اسد کی سنچریاں

اپالو سپورٹس نے کینٹ جمخانہ کو 23 رنز سے ہرادیا ، قاسم اکرم اور محمد اسد کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی ) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے کینٹ جمخانہ کو 23 رنز سے ہرادیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ قاسم اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے 140، راجہ وسیم 70 اور دلشاد حنیف نے 25 رنز بنائے۔ کینٹ جمخانہ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضوان فیصل نے 5 اور اویس نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کینٹ جمخانہ 34 اوورزمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 267 رنز بناسکی۔ محمد اسد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107، کلیم اللہ 68 اور آفتاب نے 30 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا نے 4، محمد اویس اور منیب بٹ نے 2,2 وکٹ حاصل کیں۔