چوتھی این بی پی پنجاب ویمن جونیئر اور سینئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 11دسمبر کو لاہور میں شروع ہوگی

چوتھی این بی پی پنجاب ویمن جونیئر اور سینئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 11دسمبر کو ...

  

لاہور(اے پی پی )چوتھی این بی پی پنجاب ویمن جونیئر اور سینئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 11دسمبر کو نشتر ہال پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ نے بتایا کہ پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ کا انعقاد نیشنل بنک کے تعاون سے کروا رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں سکاٹ، بنچ پریس اور ڈیڈ لفٹ کے ایونٹس ہوں گے۔ چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب میں جاری ہے اور ویمن ویٹ لفٹر چیمپئن شپ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -