فیڈریشن کی لڑائی نے فٹبال کو پنپنے نہیں دیا ٗہاجرہ خان

فیڈریشن کی لڑائی نے فٹبال کو پنپنے نہیں دیا ٗہاجرہ خان

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے کہاہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفت گو میں ہاجرہ خان نے کہا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے ۔ہاجرہ کے مطابق ساف چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے ساوتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا تاہم پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -