برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

  

کراچی( آن لائن ) برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے تعاون سے برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی جدید اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی لائیڑر فٹبال لیگ کھیلی جائیگی، برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں ایک پْروقار تقریب کے دوران لائڑر لیگ کی رونمائی کردی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوئس نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے یہ لیگ اہمیت کی حامل ہے۔لائیڑر لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، پاکستان مینز اینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے کپتانوں کو لائیڑر لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فائیو، سکس، اور سیون اے سائیڈ فٹبال کیلئے پاکستان کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مستقبل میں عالمی ٹیموں سے مقابلہ کریگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -