طیارہ حادثے کاشکاربرازیلی فٹبال کلب کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار

طیارہ حادثے کاشکاربرازیلی فٹبال کلب کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک ( آن لائن )جنوبی امریکہ کی فٹبال کنفیڈیشن نے برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کو کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار دے دیا ہے۔یاد رہے کہ اس برازیلی کلب کے زیادہ تر کھلاڑی ہوائی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جب وہ فائنل میچ کھیلنے کے لیے کولمبیا آرہے تھے۔ حادثے میں 71 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 19 کھلاڑی اور عملے کے ارکان شامل تھے۔فائنل میں ان کے مدمقابل کولمبین کلب اٹلیٹکو نیشنل نے چپیکونس کو فاتح قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ اٹلیٹکو نیشنل کو 'امن کی جذبے، سمجھداری اور منصفانہ کھیل' پر منصفانہ کھیل کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔فاتح قرار دیے جانے والے چپیکونس کلب کو 20 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے جبکہ اٹلیٹکو نیشنل کو دس لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ایک نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے چپیکونس کے نائب صدر ایوان ٹوذو نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے 'انصاف' قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ 'چیپ' چیمپیئن رہیں گے۔ یہ ایک خوبصورت خیراج تحسین ہے۔'تفتیش کاروں کے مطابق کھلاڑیوں کو لے جانے والے چارٹرڈ ہوائی جہاز میں حادثے سے پہلے ایندھن ختم ہو گیا تھا۔س حادثے میں تین کھلاڑیوں سمیت صرف چھ افراد زندہ بچے تھے۔حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ہوائی حادثے میں برازیل کے فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی موت کے بعد دنیا بھر میں فٹبال شائقین سوگ منا رہے ہیں۔۔