دورہ نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش کے انجری کا شکار محمد شاہد کی جگہ روبیل حسین ٹیم میں شامل

دورہ نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش کے انجری کا شکار محمد شاہد کی جگہ روبیل حسین ٹیم ...

  

ڈھاکہ( آن لائن )بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈکے آئندہ دورے کے لئے اپنی ٹیم میں زخمی فاسٹ باؤلرمحمدشاہدکی جگہ تیزرفتارباؤلر روبیلحسین کوبلالیاہے ،یہ بات ٹیم کے ایک عہدیدارنے بتائی ہے ۔ روبیل اپنی ٹیم کی طرف سے آخری مرتبہ ستمبرمیں افغانستان کے خلاف ہوم سیریزکے دوران کھیلاہے ،تاہم اسے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈکے خلاف آمدہ سیریزمیں شامل نہیں کیاگیا۔اسے نیوزی لینڈکے دورے کے لئے اس وقت نظراندازکیاگیاجب گزشتہ ماہ 22رکنی ابتدائی دستے کااعلان کیاگیاتھا۔

،تاہم ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اس کی زبردست باؤلنگ نے سلیکٹروں کے ذہن کوتبدیل کردیا۔زخمی ہونے کی وجہ سے طویل بریک کے بعدوہ اپنی فارم اورفٹنس پرتوجہ دے رہاہے ،لہذاہم اسے ڈومیسٹک مقابلوں میں کھیل کرریدم میں واپس آتے دیکھناچاہتے ہیں ،یہ بات سلیکٹرزمنہاج الآبدین نے بتائی ہے ۔۔#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -