حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کیلئے مناسب اقدامات،فرحانہ مقصود

حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کیلئے مناسب اقدامات،فرحانہ ...
 حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کیلئے مناسب اقدامات،فرحانہ مقصود

  

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے ۔ فرحانہ مقصود نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔

ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -