بھارتی کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار

بھارتی کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار

  

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر ظہیرخان بالی ووڈ حسینہ ساگریکا گھاٹگے کے سحر میں گرفتار ہوگئے جنہیں کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ظہیرخان فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ کی اداکار ساگریکاگھاٹگے کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں اور دونوں کی جوڑی 4 ماہ سے مختلف تقریبات اور مقامات پر ایک ساتھ نظر آئی جس کے بعد ان کے معاشقے کی خبریں زیر گردش تھیں۔گزشتہ دنوں ظہیرخان اور اداکارہ نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کرکٹر یووراج سنگھ کی شادی میں شرکت کی جس سے دونوں کے درمیان تعلق کی خبروں میں تیزی آگئی اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی سامنے آئی ہیں تاہم کرکٹر اوراداکارہ کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے 2007 میں فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے فلمی کیرئیر کا ا?غاز کیا ہے اور اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -