میں لابی ازم اور سیاست سے بالا تر ہوکر کام کرنا چاہتی ہوں،جیا بٹ

میں لابی ازم اور سیاست سے بالا تر ہوکر کام کرنا چاہتی ہوں،جیا بٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلم اورسٹیج پرفارمرجیا بٹ نے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔ میرے مخالفین آئے دن جھوٹی اوربے بنیاد خبریں لگوا کر مجھے بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جیا نے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔

میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی۔

میں سٹیج کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -